علاقائی خبریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ :میڈیکل اسکریننگ کیمپ برائے ہیپاٹائیٹس کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ ہیپاٹائیٹس ایک بڑھتا ہوا مرض ہے ۔بروقت تشخیص علاج کے لئے انتہائی اہم ہے محکمہ صحت حکومت پنجاب کے ویژن کے عین مطابق ایڈمنسٹریٹرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جناب محمد نعیم سندھو صاحب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف ندیم صاحب کےحکم پر ایڈمنسٹرٹرر اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ محترمہ اقرا ناصر صاحبہ کے زیر پرستی اور میڈیکل سپرنٹڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میآن عدیل عارف کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کی فری اسکریننگ کےلیے تحصیل کمالیہ میں میڈیکل کیمپس لگائے جا رہے ہیں اسی سلسلہ میں پہلے دن بروز پیر بتاریخ 14جولائی2025 کو تحصیل بار کونسل میں میڈیکل اسکریننگ کیمپ لگایا جائے گا جس میں وکلا حضرات کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے دوسرے دن بروز منگل بتاریخ 15جولائی 2025کو میونسپل کمیٹی کے دفترذیشان کالونی میں میڈیکل اسکریننگ کیمپ برائے ہیپاٹائیٹس لگایا جائے گا جس میں ستھرا پنجاب کے تمام ورکرز اور میونسپل کمیٹی کے تمام ورکرز کے مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے میڈیکل کیمپ میں مفت تشخیص کے بعد مفت ویکسینین اور ہیپاٹائٹس کی مفت ادویات حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ سے مہیا کی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button