کرائمز

سرکاری ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا چار دیواری گر چکی

چونیاں(محمدشہزادمغل) سرکاری ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا چار دیواری گر چکی ہے اور رہائشی کواٹر کھنڈرات میں تبدیل سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھیلنے کے خدشات سر پر منڈلانے لگے اعلی حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق الہ آباد کا واحد سرکاری ہسپتال جوکہ عام شہریوں کی امید کی کرن تھی وہ بھی دم توڑنے لگی جگہ جگہ سے چار دیواری گرچکی ہے۔ مویشیوں اور نشئیوں نے ڈیرے ڈال لیے سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہونے سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات سر پر منڈلانے لگے عملہ کے لیے بنائے گئے کواٹر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں چھوٹے عملے کے لوگ بے بسی زندگی گزارنے پر مجبور سرکاری ہسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شہریوں آصف رفیق خاں ، سردار شفیق منظور ، عبداللہ شمشیر ، چوہدری شمس الدین میئو، سرفراز خاں ، امجد اسلم، سردار نیامت علی، چوہدری عبدالغفار خاں اور عابد شیر علی و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button