علاقائی خبریں
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا شہباز شریف پارک کا دورہ
،
ڈسکہ،، ( عشرت انصاری)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے آج شہباز شریف پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جاری تزئینی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ تمام کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔چیف آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ شہباز شریف پارک کو ایک مکمل فعال اور ماڈرن تفریحی مقام کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں عوام الناس کے لیے صفائی، روشنی، بیٹھنے کے مقامات، بچوں کے جھولے اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی ڈسکہ پوری سنجیدگی سے کوشاں ہے۔