کرائمز

اچھرہ کے علاقہ محلہ سردار پورہ میں تین روز سے بجلی بند

لاہور/اچھرہ (آئی این پی )اچھرہ کے علاقے محلہ سردار پورہ اور گرد و نواح کے مکین گزشتہ تین روز سے بجلی کی بندش کا شکار ہیں، جس کے باعث شدید گرمی میں عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ شہریوں نے لیسکو حکام کی بے حسی اور لاپروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو وہ فیروز پور روڈ بلاک کر کے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔اہلِ علاقہ کے مطابق اچھرہ بازار سمیت متعدد ملحقہ علاقوں میں ایک فیز تکنیکی خرابی کے باعث معطل ہے، مگر متعدد بار شکایات درج کرانے اور لیسکو دفتر کے چکر لگانے کے باوجود کسی قسم کی شنوائی نہیں ہو رہی۔شدید حبس اور گرمی کے باعث علاقے میں دو بچوں، ایک خاتون اور تین بزرگ شہریوں کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس پر اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔دوسری جانب لیسکو حکام کی جانب سے تاحال اس مسئلے پر کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آ سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button