کرائمز

اشیائے خوردونوش کی زائد قیمتوں پر فروخت جاری، عوام پریشان

لاہور/ رائےونڈ (آئی این پی )صوبائی دارالحکومت میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھا ؤ جاری ہے۔ سرکاری نرخ نامے موجود ہونے کے باوجود بازاروں میں اشیا کی مہنگے داموں فروخت جا ری ہے۔تفصیل کے مطابق آلو کی سرکاری فی کلو قیمت 85 روپے مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں آلو 100روے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے ہے جبکہ درجہ اول پیاز 60 روپے فی کلو بک رہا ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 75روپے فی کلو مقرر ہوئی۔ تاہم بازار میں ٹماٹر 100روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ چینی لہسن مارکیٹ سے غائب ہے، جبکہ دیسی لہسن کی سرکاری قیمت 200 روپے کے مقابلے میں 350 روپے فی کلو وصول کی جا رہی ہے۔ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 420 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 600روپے تک جا پہنچا ہے۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 130 روپے جبکہ بازار میں 170 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔دیگر سبزیوں میں اروی کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو ہے لیکن بازار میں یہ 180 روپے تک بک رہی ہے۔ بھنڈی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 170 روپے مقرر ہے، تاہم بازار میں 190 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔پھول گوبھی 150 روپے کے سرکاری نرخ پر ہونے کے باوجود 200 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ چینی گاجر کی قیمت 90 روپے سرکاری ہے لیکن بازار میں 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ مٹر کی سرکاری قیمت 230 روپے ہے، مگر مارکیٹ میں 270 روپے تک جا پہنچی ہے۔کریلے کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے، نئی سرکاری قیمت 150 روپے ہے، تاہم بازار میں 160 روپے میں دستیاب ہے۔ دیسی لیموں کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد سرکاری قیمت 285 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں 350 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔گوشت اور مرغی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ زندہ مرغی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 398 روپے فی کلو مقرر کی گئی، لیکن بازار میں 400 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ مرغی کا گوشت 577 روپے کے سرکاری نرخ کے باوجود 590روپے فی کلو میں بک رہا ہے۔انڈوں کی فی درجن سرکاری قیمت میں 3روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے فی درجن مقرر ہوئی، لیکن بیشتر دکانوں پر یہ اس سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button