کرائمز
رائیونڈ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی
لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )رائیونڈ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی،صوبے اصل روڈ کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد،ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ریکارڈ کے مطابق ملزمان رائیونڈ ، سندر اور مانگا منڈی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے،گرفتار ملزمان میں محمد اکرم اور رضوان شامل مقدمات درج تفتیش جاری،ایس پی صدر کی متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر ایس ایچ او رائیونڈ اور ٹیم کو شاباش،،جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں