کرائمز

7 چک کے تمام راستے گلیاں بازار تباہی اور بربادی کی تصویر پیش کررہے ہیں

جڑانوالہ (رانا ماجدامانت خاں سے ) 7 چک کے تمام راستے گلیاں بازار تباہی اور بربادی کی تصویر پیش کررہے ہیں، جہاں کبھی خشک اور صاف ستھرے بازار ہو کرتے تھے اور بچوں کی چہل پہل نظر آتی تھی، اب وہاں بارش کا پانی ، مٹی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور نالیوں کا پانی سیلاب کے جیسا لگ رہا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ میونسپل انتظامیہ کی لاپروائی نے ان کے گاؤں کو کھنڈر بنا دیا ہے اہل علاقہ کا الزام ہے کہ میونسپل کمیٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے گاؤں کی تباہی نے خاص طور پر بچوں اور خواتین کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے ساتھ ساتھ گلیوں میں نکاسی کا خاص نظام نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا پانی گلیوں بازاروں کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی داخل ہو جاتا ہے جس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس تباہی کی وجہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button