کرائمز
پنجاب میں عارضہ قلب کے دوہسپتالوں پر اسپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ لاگو
لاہور( آئی این پی)پنجاب میں عارضہ قلب کے دو ہسپتالوں پر اسپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ لاگو کردیا گیا، ڈاکٹرز اور عملے کو سرکاری ملازم کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پر میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ نافذ کردیا گیا۔دونوں ہسپتالوں پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوگا۔امراض قلب کے ہسپتالوں میں ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔اسپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے تحت بورڈ وسیع اختیارات کا حامل ہوگا۔