کرائمز

سیف سٹی آفیسر کی فوری کارروائی سے نابینا خاتون کی جان بچا لی گئی

لاہور (آئی این پی) پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی ایک اور کامیابی، سیف سٹی آفیسر کی فوری کارروائی سے نابینا خاتون کی جان بچا لی گئی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق فیصل آباد سے خاتون نے 15پر کال کرکے بتایا کہ وہ گھریلو مسائل کے باعث خودسوزی کرنا چاہتی ہے، نابینا خاتون گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی دبا میں تھی اور اپنا نام یا پتہ بتانے سے بھی قاصر تھی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے مہارت اور ہمدردی سے خاتون کو خودکشی سے روکا اور اعتماد بحال کیا۔ سیف سٹی آفیسر نے تمام ضروری معلومات حاصل کرکے فوری مدد کیلئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری مدد فراہم کی اور نابینا خاتون کو دارالامان منتقل کرکے حفاظت کو یقینی بنایا۔ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اب تک 5لاکھ سے زائد کیسز میں بروقت معاونت فراہم کر چکا ہے، خواتین، کسی بھی پریشانی میں ہوں تو 15پر کال کریں، 2دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button