قصور روڈ پر جعلی جوس بنانے والے پلانٹ کے خلاف مقدمہ درج ،‘ ڈی جی عاصم جاوید
لاہور( آئی این پی)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے قصور روڈ پر جعلی جوس بنانے والے پلانٹ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ،110لیٹر ناقص جوس تلف، 34پیٹ جوس،جعلی لیبل، فلیور، مکسنگ ٹینک ضبط کر لیے گئے ۔ ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا کہ ناقص سٹوریج،خام مال لازم خرید ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، موقع پر کیے گئے جوس کے ٹیسٹ فیل؛ برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم تھی، خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا، معروف برانڈ کی جعلی دلکش پیکنگ لگا کر جوس کو مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے لیے پنجاب کی زمین تنگ؛ بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے، قوانین کی پاسداری کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی؛ خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس ہے۔