یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر بڑی مشکل میں پڑگئے
لاہور (آئی این پی) لاہور کی سیشن کورٹ میں مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کیخلاف درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے۔درخواست میں بتایا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع کیا تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ عدالت این سی سی آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کاروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رجب بٹ کو مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے۔ اس نئی متنازع ویڈیو کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جہاز میں سفر کے دوران ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جاکر ہونا۔