کرائمز

عمران گورائیہ وزیر اعظم کے ایڈوائزر برائے پبلک افیئرز تعینات

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران گورائیہ کو وزیر اعظم کاایڈوائزر برائے پبلک افیئرز تعینات کر دیا گیا ۔عمران گورائیہ نے تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف ، پارٹی قائد قائد نواز شریف اورسابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ذمہ داری کے قابل سمجھنے پر قیادت کا ممنون ہوں۔اپنی پارٹی اور تمام ورکرز کا بھی شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج اللہ نے یہ عزت کا مقام عطا ءکیا۔مسلم لیگ (ن)کا مطمع نظر عوامی مسائل کا حل اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،اللہ کا شکر ہے جس نے حمزہ شہباز کی سیاسی صحبت کے ذریعے عوامی مسائل کو قریب سے سمجھنے اور ان کے حل کی سمجھ بوجھ عطا ءفرمائی ۔اپنے قائدین اور جماعت کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کا عزم لے کر میدان میں اترا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button