کرائمز

عوام کے جان و مال کا تحفظ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے‘چودھری شہزاد نذیر سندھو

لاہور( آئی این پی)چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،پنجاب کی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال میں بروقت متحرک ہوکر سینکڑوں شہریوں کی جانیں بچائی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرمعمولی بارشوں سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تاہم وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک ہیں ، پی ڈی ایم اے ،ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیراعلی مریم نواز نے تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود مانٹرنگ کی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔ شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ ہماری صرف ایک خواہش اور کوشش پاکستان کی معیشت کی بحالی اور کامیابی ہے تاکہ ہر شہری کی فلاح کو یقینی بنایا جا سکے اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کے طور پر عالمی نقشے پر مقام ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی اور دیگر جماعتیں اس مقصد کے لیے تعاون پر تیار ہوں تو حکومت مذاکرات کے لیے بیٹھنے کو تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button