کرائمز
بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین کا سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ
لاہور (آئی این پی)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین نے سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار عارف نے استقبال کیا۔چیئرپرسن وزیراعلیٰ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین نے ایم ایس گنگا رام ہسپتال کے ہمراہ” فزیو تھراپی مشین“کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر شہروز حسن خان، ڈی ایم ایس او پی ڈی ڈاکٹر فیروزہ اور پروٹوکول آفیسر محمد اشفاق بھی ہمراہ تھے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز کا پروفیشن انتہائی قابل احترام ہے۔