شجاع آباد خون سفید ہو گئے بیوہ بھابھی کی زمین پر قبضہ کر لیا
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد خون سفید ہو گئے بیوہ بھابھی کی زمین پر قبضہ کر لیا بار ایسوسی ایشن شجاع آباد میں سابق صدور سابق جنرل سیکرٹریز سینئر وکلا بار ایسوسی ایشن کے صدر سید کرم حسین شاہ کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سید کرم حسین شاہ اور وکلا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سینئر ممبر سید بوعلی شاہ کی بھتیجی اور اسکے تین یتیم معصوم بچوں کے مرحوم والد جوہر علی شاہ جو کہ خود بھی ایل ایل بی اور لاءگیٹ پاس تھا اور وکالت کا لائسنس حاصل کررہا تھا جس کی ملکیتی مقبوضہ جائیداد اور باغ جو کہ موضع سانگھڑی کی دوسال سے تمام آمدنی شرف علی شاہ اور محمد علی شاہ کی جانب سے ہڑپ کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا جو کہ جوہر علی شاہ مرحوم وارثان سابق صدر سید علی حسنین مصطفی مرحوم سینئر ممبر بار , بہوں پوتو اور پوتیوں سے انکا یہ سفاکانہ برتاؤ قابل مذمت ہے اور پولیس اور عدالتوں کو دباؤ میں لانے کی خاطر شجاع آباد بار کے حقیقت سے باخبر وکلاء کی جانب سے نوٹس پر ہڑتال پر افسوس کا اظہار کیا سید کرم حسین شاہ نے مزید کہا ہم ایس ڈی پی او سرکل شجاع آباد محمد ضیاء کے جابر وکیل کے خلاف گرفتاری کے عمل کو سراہتےہیں #