کرائمز

ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، گرفتار ملزمان دس مقدمات میں ملوث نکلے

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی )ایس ایچ او تھانہ راجہ رام کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، گرفتار ملزمان دس مقدمات میں ملوث، ایس ایچ او فاروق اختر کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ راجہ رام نے ایس ایچ او فاروق اختر کی قیادت میں سرقہ بالجبر، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب یاسر عرف یاسرا گینگ کے چار ارکان—محمد یاسر، علی حسن، محمد رفیق اور محمد خالد—کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان، جس میں ایک عدد موٹر پمپ اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی شامل ہے برآمد کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے دس مقدمات کا انکشاف کیا یہ کامیاب کارروائی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی شمس الدین کی نگرانی، ڈی ایس پی سرکل شجاع آباد کی سربراہی اور ایس ایچ او فاروق اختر و ٹیم کی محنت سے ممکن ہوئی۔ برآمد شدہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا یہ کامیابی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا تسلسل ہے، جس میں مزید کارروائیاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button