کرائمز
مسافروں کاٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر شدید احتجاج ،واپس لینے کا مطالبہ
لاہور( آئی این پی) مسافروں نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ دنیا بھر میں فریٹ سے کما کر مسافروں کو ریلیف دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس مسافر وں سے کمایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسافر ٹرینوں سے ہونے والی آمدن فریٹ ٹرینوں سے زیادہ ہے ۔ وزیر ریلوے سے مطالبہ ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیاجائے اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھائے جائیں۔