کرائمز
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
لاہور( آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔نواب ٹاﺅن کے علاقے میں 58 سالہ نسرین بی بی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ٹاﺅن شپ کے علاقے میں 32 سالہ کوثر نے زہریلی چیز کھا کر موت کو گلے لگا لیا،مصطفی ٹاﺅن میں 24 سالہ اقرا ءنے نامعلوم وجوہات پر زہریلا سیرپ پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔غالب مارکیٹ گرو مانگٹ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئےجس کے نتیجے میںباجوڑ کا رہائشی29 سالہ جلال خان جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے میں زخمی گل زیب کو طبی امداد کے لیے ایدھی رضا کاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔