حکومتی اعلانات بے سود، عوام کو چینی 173روپے کلو دستیاب نہ ہو سکی
لاہور( آئی این پی) دکانداروں کی جانب سے حکومتی اعلانات اور دعوﺅں کو کسی خاطر میںنہیںلایا گیااوراوپن مارکیٹوں میں مختلف مقامات پر چینی کی مقررہ نرخ173کی بجائے180سے200روپے کلو کے درمیان فروخت جاری ہے ۔مذاکرات کے بعد چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق چار ماہ کے لیے ایکس مل اور پرچون نرخ مقرر کرکے کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھانوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک ایکس مل قیمت 165 روپے اور پرچون 173 روپے کلو پر فروخت ہونا تھی تاہم اس کے باوجود مختلف مقامات پر چینی 180سے200روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ ہول سیلرز اورپرچون دکانداروںکا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک حکومت کے مقررہ نرخوں پر چینی دستیاب نہیں ہوئی نقصان میں کس طرح فروخت کریں ۔ ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست 14 ستمبر تک ایکس مل قیمت 167 روپے جبکہ پرچون 175 روپے فی کلو ، 15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک ایکس مل قیمت 169 روپے اور پرچون 177 روپے جبکہ 15 اکتوبر سے 14 نومبر تک ایکس مل کی قیمت 171 روپے ہو اورپرچون 179 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی ۔