کرائمز
خاتون کو قتل کرنے والے درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے‘ پاکستان علماءکونسل
لاہور( آئی این پی)پاکستان علما ءکونسل نے گورنر،وزیر اعلی اور آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے والے درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ اپنے بیان میں پاکستان علماءکونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور ان کو اسی جگہ اسی انداز میں سزا دی جائے۔ اسلام کسی صورت غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتااور شادی سے پہلے کسی بھی خاتون سے اس کی پسند کا پوچھا جانا شریعت اسلامیہ میں اس کے واضح احکامات اور مثالیں موجودہیں۔