علاقائی خبریں

رائیونڈ میں خراب ٹیوب ویلز کی بحالی کا آغاز / عوام کا اظہار تشکر

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر صاحب ،چئیرمین پنجاب ٹرانسپورٹ چوہدری شہزاد نذیر سندھو صاحب اور ملک احسن افضل کھوکھر صاحب کی خصوصی ہدایت پر رائیونڈ کے مختلف علاقوں میں خراب ٹیوب ویلز کی مرمت اور بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے،محلہ خان کالونی میں عرصہ دراز سے بند پڑا پانی کا ٹیوب ویل بحال کر دیا گیا ہے، جس سے اہل علاقہ کو پینے اور روزمرہ کے استعمال کے لیے پانی کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے،علاقہ مکینوں نے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر ،چئیرمین پنجاب ٹرانسپورٹ چوہدری شہزاد نذیر سندھو صاحب اور چوہدری فیض الحسن صداقت عرف فیضی جٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے،عوام نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات جاری رہیں گے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button