ایم اے ٹی رائیونڈ کا مقامی صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
رائیونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے) مرکزی انجمن تاجران رائیونڈ کی جانب سے مقامی صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ، نامزد کابینہ کا مقامی صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام ، رائےونڈ میں صحافتی خدمات سرانجام دینے والے تمام پریس کلب کے سینیئرز صحافیوں و عہدے داروں نے بھرپور شرکت کی ، مرکزی انجمن تاجران کی نامزد کابینہ کی جانب سے مقامی صحافی برادری کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا مقصد مقامی صحافیوں کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے سمیت رائیونڈ کی تعمیر و ترقی کیلئے آپسی مضبوط روابط کو فروغ دینا تھا ۔ تقریب میں شریک صحافیوں میں حاجی سرور گجر ، سید ظفر شاہ ، چوہدری عبدالرحمٰن رامے ، مہر محمد آصف ، عبدالرزاق سید ، شمشاد علی بھٹی ، سینیئر رپورٹر دنیا نیوز شیخ زین العابدین نارگ ، آصف نعیم شیخ ، سید امداد حسین شاہ ، فہیم اکبر سندھو ، رشید احمد صابر ، سردار ذیشان بھٹہ ، حامد رضا بھٹی ، مہر لیاقت نذیر ، مہر محمد اشفاق ، مہر سجادعلی ، حافظ طارق زمان جوئیہ ، چوھدری صلاح الدین نور ، مہر مبین مبارک ، ڈاکٹر محمد الیاس ، میاں ادریس سلیم ، شیخ باسط نارگ سمیت دیگر سینئر صحافی شریک ہوئے ۔ مرکزی انجمن تاجران کے نومنتخب صدر شیخ بابر علی مونگا اور کابینہ کے تمام اراکین نے صحافیوں کا والہانہ استقبال کیا ۔ تقریب کے آغاز میں مرکزی انجمن تاجران کے نومنتخب صدر شیخ بابر علی مونگا نے صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برداری کی تنظیم نوکی تشکیل کے بعد سب سے پہلے صحافی برادری کو دعوت دینے کا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کرنے کیلئے تاجر برادری اور صحافی برادری کا اجتماعی سوچ کیساتھ ایک پلیٹ پر متحد ہونا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تاجر برادری کا مقصد رائےونڈ کی سطح پر عوامی مسائل کو حل کروانا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صحافی برادری سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نومنتخب تاجر برادری کی ہمہ وقت رہنمائی کرے گی ۔ اس موقع پر تقریب میں شریک تمام صحافیوں نے فرداً فرداً نومنتخب مرکزی انجمن تاجران رائےونڈ کے اراکین کو صدق دل سے مبارکباد پیش کی اور تاجر برادری کی کامیابی و اتحاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ تقریب میں شریک تمام پریس کلبز کے اراکین نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلاشبہ تاجر برادری ملک میں معاشی استحکام کیلئے ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی منتخب کابینہ تاجروں کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ تقریب کے اختتام پر صحافی برادری کےاعزاز میں انتہائی پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔