علاقائی خبریں

جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایک سال تک سکالرشپ کا اعلان

لاہور( آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ایشین انڈر16والی بال جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایک سال تک سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سے انڈر 16والی بال چمپئن کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی،اور پلاٹینم کیٹیگری سے 70ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کھلاڑیوں نے جذبے مہارت اور ٹیم ورک سے تاریخ رقم کی ہے،آپ جیسے ٹیلنٹ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہماری اولین ترجیح ہے،مجھے یقین ہے ہمارایہی ٹیلنٹ عالمی سطح پرملک کا نام روشن کرتا رہے گا،فائنل میں ایران جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینا بڑا کارنامہ ہے،ٹیم کوچ کفایت اللہ ودیگر آفیشلز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button