علاقائی خبریں

نوجوان باشعور آواز کے طور پر ابھر رہے ہیں‘پروفیسر عمر چوہدری

لاہور (آئی این پی)الحمرا آرٹ کونسل میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات کی سالانہ پراجیکٹ نمائش کا آغاز۔نمائش میں 55 طلبا و طالبات کے آرٹ ورک پیش کیے۔ تین روزہ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کیا۔انہوں نے طلبا کے فکر انگیز اور سماجی طور پر متعلقہ کام کی تعریف کی، یہ نمائش فنکارانہ نظم و ضبط اور تنقیدی تحقیقات کے امتزاج کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان فنکار اور ڈیزائنرز سماجی طور پر باشعور آواز کے طور پر ابھر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نمائش کا مقصد نہ صرف طلبا کے علمی اور تخلیقی سفر کی نمائش کرنا ہے بلکہ یہ پیشہ ورانہ آرٹ اور ڈیزائن کمیونٹی میں ان کا تعارف بھی ہے۔ججز کے فرائض پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بلال احمد، گورنمنٹ گلبرگ کالج کی محترمہ نعمانہ مسعود، اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی محترمہ عائشہ صدیقہ نے انجام دیئے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز اور شعبہ فائن آرٹس کی انچارج آمنہ انور خان بھی موجود تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button