کرائمز

دھاریوال میں 2000 لیٹر دودھ نما گاڑھا محلول برآمد

کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبید الرحمن صاحب اور فوڈ سیفٹی آفیسرز وقاص سرور نے خفیہ ادراروں کی نشاندہی لیاقت اعوان کی فیکٹری اعوان ملک فیبریکشن دھاریوال پر ریڈ کر کے دودھ برادر گاڑی نمبری LRO-8750 سے 2000 لیٹر دودھ نما گاڑھا محلول برآمد کر کے بذریعہ seizing form ضائع کردیا اور دودھ کے نمونے گورنمنٹ پبلک اینالسٹ لیبارٹری لاہور ارسال کردیے گئے ہیں اور 656 کلو گرام دستک کوکنگ آئل،پیٹا 525 کلوگرام،خضرہ سکم ملک پاؤڈر 19عدد خالی استمعال شدہ، تقریباً 4 کلو cmc پاؤڈر ،1 عدد ملک چلر ،1عدد سکشن پمپ ،2 عدد نیلے ڈرم، 2 عدد گیس سلنڈر اور دودھ برادر گاڑی LRO-8750 کو بذریعہ seizing form پنجاب فوڈ اتھارٹی ضبط کر لیا گیا ہے اور ملزم لیاقت اعوان کو بجرم 22-اے ,23,24اور 28 فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت گرفتار کر کے بحوالہ پولیس کردیا گیا ہے مقامی پولیس مصروف کاروائی عمل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button