علاقائی خبریں

1500 سالہ جشن بھرپور انداذ سے منائیں گے خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی )متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا ہے کہ امسال 12 ربیع الاول کو ہمارے پیارے نبی کی ولادت کو1500 سال ہوجائیں گے،یہ وہ تاریخی لمحہ ہے جو ہماری زندگیوں کو عشق نبی سے معمور کرے گا۔متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے 1500 سالہ جشنِ ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے۔وہ متحدہ میلاد کونسل کے اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اجلاس میں متحدہ میلاد کونسل کے بانی رکن الدین حامدی،صدر مرزارشدالقادری اورسیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی شریک تھے۔خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی کی ولادت سے ظلمت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے روشنی میں تبدیل ہوگئے،گری ہوئی انسانیت کو شرف عطا ہوا،ہر سو خوشیوں کی بہاریں چھا گئیں۔آج بھی تاجدار کائنات کے امتی اپنے پیارے آقا کریم کا جشن ولادت شکرانے کے جذبات کے ساتھ مناتے ہیں مگر اس سال جشن ولادت منانے کا انداز جداگانہ ہوگا۔متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیمات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے تمام وسائل اورصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جشن ولادت منانے کی تاریخ رقم کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس تاریخی دن کی مناسبت سے حکومتی سطح پر بھی تاریخی جشن ولادت کو منانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے 1500 سالہ جشن ولادت منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔جلد ہی میلاد کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا شعبہ نشرواشاعت متحدہ میلاد کونسل متحدہ میلاد کونسل کے خصوصی مشاورتی اجلاس کی صدارت چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری کررہے ہیں جبکہ رکن الدین حامدی،صدر مرزاارشدالقادری اورراؤ عارف رضوی شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button