کرائمز

مختلف کارروائیوں میں 14 منشیات فروش پکڑے گئے

لاہور(کر ائم رپو رٹر)تھانہ نواں کوٹ، ساندہ، ہنجروال اور شمالی چھاؤنی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 14منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ نواں کوٹ، ساندہ اور ہنجروال پولیس نے ظہیر عباس، انضمام الحق، غلام شبیر، وقار، عظمت سمیت 9ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کر کے مجموعی طور پر 10 کلو بھنگ، 06 کلو چرس، 01 کلو آئس، 410 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس، ہیروئن، چرس اور بھنگ فروخت کرتے تھے جبکہ شمالی چھاؤنی پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عمران، کاشان، عصمت، محمد علی سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا دوران تفتیش تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button