کرائمز
محکمہ جیل خانہ جات کے افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات
لاہور(آئی این پی) محکمہ جیل خانہ جات کے افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمر فاروق کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ محمد جہانگیر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ اوکاڑہ کا اضافی چارج جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حافظ آباد عدیل اکرم چیمہ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا۔