شجاع آباد : ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے اچانک دورے
شجاع آباد(نامہ نگار) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے اچانک دورے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی آج صبح صبح اچانک دوروں پر نکل پڑیں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی نے صبح اچانک ڈپٹی ڈائریکٹر آفس خانیوال اور صنعت زار خانیوال کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر انہوں نے صنعت زار خانیوال میں موجود افسران و سٹاف کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں سینٹر ورک، آرڈر ورک اور صنعت زار کی مجموعی بہتری سے متعلق مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی، جنہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔ بعد ازاں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان نے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی مختلف کلاسز کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال خانیوال، محمد عمر نے تمام جاری سرگرمیوں، ٹریڈز اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان نے صنعت زار اور شو روم کی مرکزی انٹری گیٹ کو مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور دفتری ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ صفائی کے بہترین انتظامات پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خانیوال محمد عمر کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے، ان کی کی تعریف کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شیلٹر ہوم فوزیہ برکت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خانیوال، محمد علی نواز بھی موجود تھے