علاقائی خبریں

میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ءکے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ئ میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حرم فاطمہ اور ہارون حامدکوپنجاب بھر میں میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد کے معیز قمر اور ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے محمد عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر تنویر، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسنینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بیٹیوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button