کرائمز
سی سی ڈی کا ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک
لاہور (آئی این پی) سی سی ڈی کا شہر میں نہ رکنے والے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیفنس کے علاقے میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت انور ملنگی کے نام سے ہوئی ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کو اہلکار ریکوری کے دوران لے جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم انور ملنگی ہلاک ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم تین درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، جن میں ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ایک اور اہم مجرم کی گرفتاری کی راہ ہموار ہوئی ہے جس سے شہر میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔