کرائمز

سی ٹی او لاہور کا سٹاپ لائن پر عملدرآمد کروانے کا حکم

لاہور ( آئی این پی) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے سٹاپ لائن پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن کے پیچھے رکیں یہ صرف رنگ نہیں تہذیب کی نشانی ہے ۔ سی ٹی او لاہو کے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور متحرک، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھی سڑکوں پر موجود ہیں ۔ اپنے پیغام میں سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ سٹاپ لائن کے بعد زیبرا کراسنگ ہے ، سگنل بند ھونے پر پیدل چلنے والوں کا اس پر پہلا حق ہے ، سٹاپ لائن سے پہلے گاڑی روکنے کا مقصد پیدل سڑک کراس کرنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے ۔ تمام سگنلز پر ٹریفک وارڈنز سٹاپ لائن سے پہلے گاڑی روکیں گے عمل نہ کرنے کی صورت میں چالان جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر لین لائن اور سٹاپ لائن کا نفاذ شہریوں کو بحفاظت انکی منزل تک پہنچاتا ہے، تمام شہریوں کہ یہ ضرور یاد رکھنا ہوگا کہ سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر انکو ای چالان کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ کسی بھی ملک کے ٹریفک کا نطم وضبط وہاں کے عوام کے شعور کا عکاس ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button