کرائمز

پرانی سبزی منڈی خودکش حملے کے شہداءکی8ویں برسی

لاہور( آئی این پی) لاہور پولیس کی گارڈ نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور، پرانی سبزی منڈی خودکش حملے کے شہداءکی 8ویں برسی کے موقع پر سب انسپکٹر ریاض احمد، اے ایس آئی فیاض احمد، کانسٹیبل عمیر غنی،ساجد علی،معظم علی، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور کانسٹیبل عابد علی کی قبور پر حاضری دی۔ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداءکوسلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ فرض کی راہ میں جام ِ شہادت نوش کرنے والے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہداءکے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ 24جولائی2017ءمیں بزدل دہشت گردوں نے ارفع کریم ٹاور، پرانی سبزی منڈی میں ڈیوٹی پر مامورجوانوں پر خودکش حملہ کیا۔ خودکش حملے کے نتیجے میں لاہور پولیس کے یہ جانباز شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔بلال صدیق کمیانہ نے پرانی سبزی منڈی خود کش حملے کے شہداءکی 8ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے جانثاروں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے342 افسران و اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ پاکستان کے قیام، بقا اور سا لمیت میں شہداءاور غازیوں کا لہو شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں فرنٹ لائن پر اپنے فرائض ادا کررہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے بچوں کی تعلیم،صحت،روزگار اور دیگر معاملات کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس زندگی کے ہر موڑ پرشہداءکے اہل ِ خانہ کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button