علاقائی خبریں

پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کی شرح ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ ہے ‘ چودھری امانت بشیر

لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کی شرح ترقی یافتہ ممالک سے بھی زیادہ ہے جبکہ اس کے بدلے میں جو سہولیات دی جاری ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں ،عوام سے اکٹھے کئے جانے والے ٹیکس کا 15فیصدبھی انہیںسہولیات پر خرچ کر دیاجائے تو عوام خوشحال ہونا شروع ہو جائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بیورو کریسی کےلئے درجنوں کی تعداد میںگاڑیاں ہیں اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں سرکاری افسران کے استعمال میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں ہیں جو عوام کے ٹیکس کا پیسہ پھونکتی ہیں ،کابینہ کے وزراء، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو سرکار کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ٹیکس کی مد میں اکٹھا کیا جانے والا ساڑھے 8ہزار عوام کی صحت ، تعلیم اور انہیں دیگر سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہونے کی بجائے سود کی مد میں ادائیگیوں میں چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور بیورو کریسی اپنے اخراجات کم نہیں کرنا چاہتی جس کی وجہ سے وسائل کا ایک بڑا حصہ اس مد میں خرخر چ ہو جاتا ہے اورعوام پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالنے کے لئے منی بجٹ لائے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button