سی سی ڈی نے دہرے قتل میں مطلوب انتہائی خطرناک 2اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے
لاہور (آئی این پی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، سی سی ڈی رحیم یار خان نے کاروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں مطلوب انتہائی خطرناک دو اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان زبیر اور زنیر نے گزشتہ سال باپ اور بیٹے کو سر عام فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا تھا ، ملزمان قتل کی لرزہ خیز واردات کرکے فرار ہوگئے تھے ، اس کے علاوہ سی سی ڈی رحیم یار خان نے کامیاب کارروائی کرتے وہیکل سنیچر گینگ گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے چھینی گئی وہیکل برآمد کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ترجمان سی سی ڈی نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، اشتہاریوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے جائے گا ۔سی سی ڈی کی کامیاب کارروائیوں سے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے