کرائمز

سی سی ڈی کی حراست سے بازیابی کےلئے درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سے رپورٹ طلب

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ڈی اقبال ٹاﺅن کی حراست سے بازیابی کے لئے دائر درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سے 29جولائی کو رپورٹ طلب کرلی ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائلہ رحمت بی بی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار خاتون نے اپنے بیٹے دلشاد کی بازیابی کے لئے رجوع کیا، وکیل نے بتایا کہ اقبال ٹاﺅن سے گواہان کی موجودگی میں درخواست گزار کا بیٹا اٹھایا گیا، وہ ریکارڈ یافتہ نہیں،اغواءہوئے نو روز ہوگئے ہیں، کالیں آرہی ہیں کہ وہ سی سی ڈی والے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ محمد دلشاد ہماری تحویل میں ہے، آپ آکر ہمیں ملیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کسی سے ملے؟ ۔وکیل نے جواب دیا کہ ماں وہاں گئی لیکن اسے اسکا بیٹا نہیں ملوایا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلی پٹیشن دیکھیں، پہلے دس،اب چارفریق ہوگئے، کہانی وہی ہے، اگر پٹیشن کا ڈرافٹ ہی غلط ہوگا تو کورٹ کس طرح مناسب آرڈر پاس کرے۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزارکے بیٹے کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ایڈیشنل آئی جی، سی سی ڈی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button