علاقائی خبریں
پی ٹی آئی وفد کی حماد اظہر کی رہائشگاہ آمد، والد کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے پارٹی رہنما حماد اظہر کی رہائش گاہ جا کر ان کے والد سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان میاں اظہر کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ پی ٹی آئی ارکان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ وفد میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی ،ایم پی اے حافظ فرحت،فرخ جاوید مون، ایڈوکیٹ ابوزر سلمان نیازی شامل تھے۔