سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے فیزکا آغاز، ایگریکلچرگریجوٹیس کیلئے منفرد سکالر شپ کا اعلان
لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ینگ ایگریکلچرگریجویٹس کے لئے منفرد پروگرام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا۔ ینگ ایگریکلچر گریجویٹس پروگرام سے 2ہزارگریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت بی ایس سی ایگریکلچراور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کرنے والے طلبہ انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے۔ ینگ ایگریکلچر گریجویٹس اپنے متعلقہ ضلع میں درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کے آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ بی ایس سی ایگریکلچر اوربی ایس سی ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس کے لئے ہر ضلع کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایگریکلچرل انٹرن شپ پروگرام کیلئے ہیلپ لائن0800-17000 کوبھی فعال کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایگریکلچرانٹرن شپ پروگرام سے نا صرف کاشتکاروں کی معاونت کی جاتی ہے بلکہ نوجوانوں کوباعزت روزگاربھی مل رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کے لئے گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔کاشتکاروں کو تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لئے ماڈل ایگریکلچر مال لارہے ہیں۔