علاقائی خبریں
سردار موارہن خان کی سرکل انچارجز اور برانچ انچارجز سے میٹنگ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی سرکل انچارجز اور برانچ انچارجز سے میٹنگ میٹنگ میں تمام برانچز کی ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او ملتان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ انجینئرنگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کیلئے موثر انفورسمنٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہمارے ڈرائیونگ سکول شہریوں کو ڈرائیونگ سکلز سیکھنے کے ساتھ ساتھ شہری ٹریفک قوانین بارے آگاہی بھی فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارا با اخلاق سٹاف پولیس کا امیج بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت ہر روڈ یوزر کو با آسانی پہنچ سکے۔ تمام انچارجز کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری۔