کرائمز

اراضی پر قبضہ کی کوشش،أرپی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کامطالبہ

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )نواحی علاقہ رتہ جٹھول میں محنت کش نصراللہ اور اسکی ہمشیرہ اللہ رکھی دختر سعداحمد کی وراثتی اراضی ہے جس پرغلام نبی اور اسکے بیٹے سرفراز،افتخار وغیرہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں گذشتہ روز مزکورہ ملزمان نے حمزہ ولدافضل اور دیگرنامعلوم افراد کے ہمراہ خاتون کی اراضی پردھاوا بول دیا ملزمان نے خاتون کو قتل سمیت سنگین نتاٸج کی دھمکیاں دیں اور اسکی اراضی پر قبضہ کی نیت سے دھاوا بول کر اسے ارااضی سے نکل جانے کاکہا مقامی پولیس تھانہ قلعہ کالر والہ نے خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا مدعیہ نے بتایا کہ ملزمان نہاٸت بااثر ہیں اس سے قبل ملزمان نے اراضی ہر قبضہ کرنے کے لیے ہمارے خلاف اغوا کاجھوٹا مقدمہ درج کروایا تھاجوکہ دوران انکواٸری جھوٹا ثابت ہونے پر خارج کردیا
گیا جبکہ ملزمان عدنان ولد صدیق نامی شخص جسکا ہمارے رقبہ میں کوٸی حصہ نہ ہے اسکی مدد سے حصہ دار بننے کی کوشش کررہے ہیں میرے والد کی وراثت میں عدنان نامی کوٸی بھاٸی ہمارے کھاتہ میں شریک حصہ دار نہ ہےجبکہ ملزم سرفراز کے خلاف مبینہ طور پر گردنواح کے تھانوں درجنوں مقدمات درج ہیں ملزمان کے خوف کی وجہ سے ہم أپنے گاٶں بھی نہ جاسکتے ہیں متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب أرپی او گوجرانوالہ دیگرارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جاۓ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button