سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے شجرکاری مہم جاری
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے شجرکاری مہم جاری ھے ، چیف ٹریفک آفیسر ملتان سردار محمد موارہن خان، ڈسٹرکٹ 343 کی چئیرمین مسز جینا عزیز اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے ٹریفک آفس پولیس لائن میں پودا لگایا اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔ ،اس موقع پر سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کی بہتری اور فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان اس مہم کے ذریعے عوام کو درخت لگانے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم پر کاربند ہےاس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات، بشمول گرین بیلٹس، چوکوں اور چوراہوں پر سینکڑوں پودے لگائے جائیں گے۔