کرائمز

سیالکوٹ ،2 کمسن بہن بھائی اغواء کے بعد قتل، لاشیں قبرستان سے برآمد

سالکوٹ(آئی این پی)سیالکوٹ میں2 کمسن بہن، بھائی کے اغوا کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، دونوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں۔پولیس کے مطابق6 سالہ اْم کلثوم اور 3 سالہ وارث کو تھانہ صدر کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا، بچوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں، اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوفیصل شہزاد بھی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس حکام نے بتایاکہ واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button