کرائمز
اسلامپورہ میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کا قتل
لاہور(آئی این پی)اسلامپورہ میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کر دیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق 28 سالہ احمد کو محلے دار نے لڑائی جھگڑے میں گولی ماری دی،سینہ پر لگنے والی گولی نوجوان کی موت کا سبب بن گئی ،نوجوان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔