کرائمز

اینٹی کوئیکری کے تدارک کے حوالے سے اجلاس

گوجرانوالہ ۔30۔ جولائی (۔ رانا عبدالغفار خاں ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد رزاق کی زیر صدارت اینٹی کوئیکری کے تدارک کے حوالے سے اجلاس کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں منعقد ہوا ۔جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اے سی جنرل ،اے سی آر محمد فرقان،سی او ایم سی حیدر علی چٹھہ ،ایس پی پولیس محمد سہیل کے علاوہ ڈی ڈی ایچ اوز ودیگر افسران نے کمشنر دفتر میں شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد رزاق نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس ایسے اداروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے جو رجسٹریشن یا لائسنسنگ کے بغیر کام کررہے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ یہ یقینی بنانا ہماری قانونی ذمہ داری ہے کہ صحت کی سہولیات ایک جامع ضابطہ اخلاق کے اندر فراہم کی جائیں۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد خالد رزاق نےاجلاس کومطلع کیا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے تمام افراد اور ادارے بشمول اسپتال، جنرل پر یکٹیشنرز، طب اور ہومیو پیتھک کلینکس، لیبارٹریز اور دیگر کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں اور لائسنس کے لیے درخواست دیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بار بار دیے گئے عوامی نوٹس اور کلینس و اسپتالوں کے دوروں کے باوجود، بہت سے اداروں نےسہولیات کو رجسٹرڈ نہیں کروایا ۔اجلاس نے فیصلہ کیا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کے تحت تعمیل نہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے جائیں ۔ بصورت دیگر ان کوجرمانے عائد کیے جائیں،۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ اتائیت کے خلاف مہم زور و شور سے چلائی جائے اور صحت کے تمام جعلی مراکز کو سیل کر دیے جائیں گے انہوں نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد رزاق کی درخواست پر تمام ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اتائیت کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں اور ایسے اداروں کو سیل کر دیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اہسے افراد کے خلاف گھیرہ تنگ کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کوئی رو رعائیت نہیں کرے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button