علاقائی خبریں
پی ٹی آئی میں میر جعفر بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، شہریار آفریدی
لاہور ( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے میر جعفربانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔،وہ لوگ کہاں ہیں جو بانی کے پاوں پکڑنے کے لیے تیار تھے،آج وہ باہر جا کر کیا بیانات دے رہے ہیں؟۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مختلف چہروں والے منافق پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،پارٹی کے اندرونی مسائل کی وجہ ایسے عناصر ہیں جو بانی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور دوغلی سیاست سے جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے کہتا ہوں ملک اور آنے والی نسلوں پر رحم کریں،بڑے لوگ وہ ہوتے ہیں جو بڑے دل والے ہوتے ہیں، عمران خان سے بات کی جائے۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوئی حرکت کرے گا۔