کرائمز

محکمہ سوئی گیس کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور (آئی این پی) پولیس نے سمن آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ترجمان پو لیس کے مطابق سمن آباد پولیس نے فراڈ کرنے والے 3ملزمان گرفتار کرلئے۔ ایس پی اقبال ٹاﺅن کا کہنا تھا کہ ملزمان خود کو سوئی گیس کے ملازم دکھا کررقم بٹورتے تھے، ملزمان نے شہری حسن سے 1لاکھ 45ہزار نقدی اور بذریعہ جیزکیش پیسے بٹورے تھے، ملزمان اعجاز، جاوید اور جواد سے سوئی گیس کے جعلی بل اور جعلی سرکاری لیٹر برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button