لاہور ، ریکارڈ یافتہ 2 رکنی دانش موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور (آئی این پی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی دانش موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر کریک ڈاﺅن جاری ہے،ایس ایچ او مصطفی آباد شبیہ رضا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی دانش موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ دانش اور شہروز شامل ہیں ،ملزمان سے 5موٹر سائیکلیں، سکریو ڈرائیور، ماسٹر چابیاں اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کر لیا،ملزمان سے برآمد موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔