علاقائی خبریں

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری

لاہور (آئی این پی) پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی مابین تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز 29اگست سے 7ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔افتتاحی میچ 29اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29اگست کو کھیلا جائے گا، 30اگست کو پاکستان یو اے ای کے مد مقابل ہوگا۔ یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان جوڑ پڑے گا جبکہ 2ستمبر کو افغانستان اور پاکستان پھر آمنے سامنے ہوں گے۔یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ دوسرا مقابلہ 4ستمبر جبکہ افغانستان کے ساتھ 5 ستمبر کو ہوگا۔ تین ملکی سیریز کا فائنل 7ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button