کماس تالاب سرائے روڈ کا سروے مکمل، جلد تعمیر کا آغاز متوقع
لاہور/ رائےونڈ / سندر / مانگا (آئی این پی )حلقہ پی پی 166 کے عوام کے لیے خوشخبری، کماس تالاب سے سرائے روڈ تک کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد جلد ہی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کی نگرانی ن لیگ کے متحرک رہنما اور معروف سماجی شخصیت چوہدری ارشد گجر نمبردار کر رہے ہیں۔ چوہدری ارشد گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک علاقہ مکینوں کی دیرینہ ضرورت تھی جسے اب پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ترقیاتی کام کے لیے ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ملک انس محمود کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری ارشد گجر کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں سہولت حاصل ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بھی حکومت پنجاب اور ن لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترقیاتی کاموں سے عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائی وے نے تمام تکنیکی امور کا جائزہ مکمل کرلیا ہے اور جلدباقاعدہ تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ حلقہ پی پی 166 میں یہ سڑک اہم مواصلاتی راہ ہے جو کئی دیہات کو شہر سے جوڑتی ہے۔