کرائمز

ملتان میانوالی روڈ شہر بھر کا سیوریج کا پانی جمع ہونے لگا

چوک سرورشہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوک سرورشہید ملتان میانوالی روڈ شہر بھر کا سیوریج کا پانی جمع ہونے لگا، حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنے والا روڈ تباہ، چوک سرورشہید کو سیوریج سسٹم دیا جائے شہریوں کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید شہر میں سیوریج سسٹم نہ ہونے سے لیہ روڈ ایم ایم روڈمحلہ نورانی آباد، محلہ راجپوتاں کا سیوریج نالیوں کا پانی سڑک پر آرہا ہے اور جوہڑ کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ اور حال ہی میں تین سو ارب سے بننے والی مظفرگڑھ میانوالی روڈٹوٹ گئی جگہ جگہ گڑھے بن گئے۔ اور قومی خزانے کا کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن انتظامیہ کی کوئی توجہ نہ ہے۔ چوک سرورشہید کے چاروں روڈ زکے دونوں اطراف اگر سیوریج نالے تعمیر کردئے جائیں جس کی اشد ضرورت بھی ہے تو نہ صرف سیوریج کا مسئلہ حل ہوجائے گا بلکہ سڑک ٹوٹنے کا سلسلہ بھی تھم جائے گا، چوک سرورشہید کے شہریوں اللہ دتہ چوہدری،رفاقت علی زیدی، محمد صدیق جٹ، چوہدری محمد اختر علی طاہر، چوہدری طاہر شہزاد، محمد فاروق بابر، چوہدری محمد زاہد،حاجی نوید دانش، زاہد علی سندھی، الہ دین سندھی اور دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیاہے کہ چوک سرورشہید کے شہریوں کا سیوریج کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور چاروں سڑکو ں پر دکانوں کے سامنے سیوریج نالے بنائے جائیں تاکہ گندے پانی کے جوہڑوں کا خاتمہ ہوسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button